PK Press

عوام تکلیف برداشت کریں، بعد میں استحکام ہوگا،شاہدخاقان عباسی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ (ن )کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام ابھی تکلیف برداشت کریں، بعد میں ملکی معاشی حالات میں استحکام ہوگا۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے دن سے جھوٹ بول رہے ہیں، انہوں نے معیشت تباہ کر دی۔ عمران خان نے اپنے معاشی معاہدوں کی نفی کی۔

 

انہوں نے کہا کہ جب حکمران غلط معاشی فیصلے کر لیں، دنیا کے معاہدے توڑ دیں تو اعتماد ختم ہو جاتا ہے۔آج مشکل حالات میں حکومت معاملات کو حل کر رہی ہے۔عوام تکلیف برداشت کریں، بعد میں استحکام ہوگا

 

انہوں نے کہاہے کہ صدر مملکت کا رویہ نامناسب ہوتاہے۔ ان کےکمنٹس مضحکہ خیزہیں ۔صدر مملکت کو آئینی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی۔صدر ملکی معاملات میں رکاوٹ نہیں بنتے مگر ہمارے صدر بن چکے ہیں ۔

 

ان کا کہنا ہے کہ ایسےرویےملکی اداروں کی تباہی کاباعث بنتےہیں۔ صدرکا ایک سال رہ گیا ہے، دیکھتےہیں انہیں کن الفاظ سے یاد رکھا جاتا ہے۔عارف علوی صدرمملکت ہیں یااپنی جماعت کےکارکن؟انہوں نے کہاہے کہ سب کا احتساب کرنے والے اپنا حساب بھی پیش کریں۔احتساب کے نظام کا ذمہ دار خود کو احتساب کے لیے سامنے رکھے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین کا جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون مضبوط کرنے پر زور

پڑھنے کے اگلے

کچرا اٹھانے اور ٹوائلٹ صاف کرنے کا کام کرچکا ہوں، نعمان سمیع

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔