PK Press

چین کی غیر ملکی سرمایہ کاری میں سال بہ سال 17.3 فیصد کا اضافہ

چین کی غیر ملکی سرمایہ کاری میں سال بہ سال 17.3 فیصد کا اضافہ ، چینی وزارت تجارت
بیجنگ ()
چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال جنوری سے مئی تک، ملک بھر میں پانچ کھرب چونسٹھ ارب بیس کروڑ چینی یوآن کے غیر ملکی سرمائے کا حقیقی استعمال کیا گیا ہے ، جس میں سال بہ سال 17.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
صنعتی شعبے میں  ، سروس انڈسٹری میں چار کھرب تیئیس ارب تیس کروڑ چینی یوآن کے غیر ملکی سرمائے کا حقیقی استعمال کیا گیا، اس میں  سال بہ سال 10.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ہائی ٹیک انڈسٹری میں غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال میں سال بہ سال 42.7 فیصد اضافہ ہوا، جس میں ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں 32.9 فیصد اور ہائی ٹیک سروس انڈسٹری میں 45.4 فیصد اضافہ ہوا۔
ذرائع سرمایہ کاری کے اعتبار سے ، چین میں جنوبی کوریا، امریکہ اور جرمنی سے حقیقی سرمایہ کاری میں بالترتیب 52.8%، 27.1% اور 21.4% کا اضافہ ہوا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چینی اور امریکی رہنما ؤں کا مشترکہ تشویش کے امور پر تبا دلہ خیال

پڑھنے کے اگلے

چین میں نئی توانائی گاڑیوں کی پیداوار 7 برسوں سے دنیا میں پہلے نمبر  پر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔