PK Press

کچرا اٹھانے اور ٹوائلٹ صاف کرنے کا کام کرچکا ہوں، نعمان سمیع

noman sami

کراچی ۔پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار نعمان سمیع نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری میں آنے سے قبل کچرا اٹھانے اور ٹوائلٹ صاف کرنے سمیت کئی دیگر کام کرچکے ہیں۔

 

حال ہی میں نعمان سمیع نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ہلکے گلابی اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔

 

ویڈیو پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اس شرٹ میں آپ بالکل ایک ڈیلیوری بوائے لگ رہے ہیں۔اداکار نے اس کمنٹ کا تفصیلی جواب دیا اور لکھا کہ میں پارٹ ٹائم میں بطور ویٹر، فرش اور ٹوائلٹ کی صفائی اور پارکنگ ایریا سے کچرا چننے کا کام کرچکا ہوں۔

 

نعمان سمیع نے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر میں اس شرٹ میں ڈیلیوری بوائے کی طرح لگ بھی رہا ہوں تو میرا نہیں خیال کہ اس میں کوئی مضحکہ خیز بات ہے، یہ ایک نوکری ہے اور جو لوگ یہ کام کرتے ہیں انہیں اپنے کام پر فخر ہونا چاہیے

کیونکہ وہ محنت کرکے اپنے اہلخانہ کے لیے روزی روٹی کما رہے ہوتے ہیں۔بعدازاں صارف نے اپنی بات کی وضاحت کی اور کہا کہ میرا ارادہ ان کا مذاق اڑانے کا نہیں تھا،

میں صرف آپ کو سراہ رہی تھی، اگر میں غلط تھی تو مجھے معاف کردیں۔نعمان سمیع کے اس کمنٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر صارفین اداکار کے بڑے پن اور تحمل مزاجی کے گن گارہے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عوام تکلیف برداشت کریں، بعد میں استحکام ہوگا،شاہدخاقان عباسی

پڑھنے کے اگلے

شوہر کیلئے اداکاری چھوڑنا پڑی تو چھوڑ دوں گی،صبا قمر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔