PK Press

شوہر کیلئے اداکاری چھوڑنا پڑی تو چھوڑ دوں گی،صبا قمر

saba qamar

اداکارہ صبا قمر نے مستقبل میں شوہر کی خواہش پر اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

 

صبا قمر اپنی فلم گھبرانا نہیں ہےاو رکملی کی تشہیر کے دوران اپنی شادی کے بارے میں کئی بار گفتگو کرچکی ہیں جس سے صارفین سمجھ رہے تھے کہ ہوسکتا ہے اداکارہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔

 

اب سوشل میڈیا پر صبا قمر کا ایک انٹرویو زیرگردش ہے جس میں انہیں شوہر کی خواہش پر اداکاری چھوڑدینے کی بات کرتے دیکھا گیا۔ شادی کے بعد اداکاری کا سلسلہ جاری رکھنے کے سوال پر صبا قمر کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد اداکاری بہت مشکل ہے،

 

ہوسکتا ہے کہ میں شادی کے بعد اداکاری کے علاوہ کچھ اور کرلوں ۔انہوں نے کہا کہ ’میں اتنی مخلص وفا دار اور وعدے پر قائم رہنے والی ہوں کہ اگر مجھے کبھی اپنے شوہر کے لیے اداکاری بھی چھوڑنا پڑی تو چھوڑ دوں گی۔

 

اداکارہ کے جواب پر اینکر نے بھی افسوس کا اظہار کیا جس پر صبا قمر کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد میں اپنی تمام ایکٹنگ اسکلز اپنے شوہر کو گھر میں ڈرامے کرکے دکھاؤں گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

کچرا اٹھانے اور ٹوائلٹ صاف کرنے کا کام کرچکا ہوں، نعمان سمیع

پڑھنے کے اگلے

پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔