PK Press

امریکہ نے چین کو بدنام کرنے کے لیے جعلی اطلاعات پھیلائیں، چینی وزارت خا رجہ

 

امریکہ کا تنازع پیدا کرنےکا تسلط پسندانہ چہرہ عیاں ہوا ہے، تر جمان
بیجنگ ()

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے  اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ نے بارہا چین کو بدنام کرنے کے لیے جعلی اطلاعات پھیلائیں جس سے امریکہ کا تنازع پیدا کرنےکا مذموم ارادہ اور اس کااصل تسلط پسندانہ چہرہ عیاں ہوا ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان وانگ وین بین نے ایک پر یس کا نفر نس  کہا کہ اس وقت آبنائے تائیوان میں امن و امان کا سب سے بڑا خطرہ تائیوان علیحدگی پسند قوتوں کی علیحدگی پسند سرگرمیاں اور ان کے لیے امریکہ کی حمایت ہے۔
انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنے دیئے گئے بیان کے مطابق عمل کرے اور تقسیم پیدا کرنے والے یا محاذآرائی کو ہوا دینے والے قول و فعل کا سلسلہ بند کرے۔

واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق ،امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے حالیہ دنوں ہونے والے  شنگری لا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ آبنائے  تائیوان میں واضح خطرات نظر آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ،محاذ آرائی یا نئی سرد جنگ کی کوشش نہیں کرتا اور نہ ہی  نیٹو کے ایشیائی ورژن یا مخالف گروہ تشکیل دینے کی کوشش کرتا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے سربراہ کی طرف سے صوبہ آن ہوئی کا معائنہ

پڑھنے کے اگلے

سی پیک چین پاک ہم نصیب معاشرے کا دروازہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔