PK Press

پیپلز پارٹی کے سینیٹر سکندر میندھرو انتقال کر گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو

امریکا میں انتقال کر گئے۔سندھ حکومت نے

ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

ڈاکٹر سکندر میندھرو کینسر کے عرضے میں مبتلا تھے اور بیرون ملک زیر علاج تھے۔

سکندر میندھرو دو ماہ سے امریکا کے اسپتال میں زیر علاج تھے جبکہ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کی میت پاکستان لائی جائے گی۔7

جولائی 1943 کو پیدا ہونے والے 78 سالہ سینیٹر سکندر میندھرو کا تعلق

سندھ کے ضلع بدین سے تھا، وہ 2013 سے 2018 کے دوران ممبر سندھ اسمبلی بھی رہے

اور وزیر صحت کا قلمدان ان کے پاس رہا۔

ڈاکٹر سکندر میندھرو 4 بار رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں،

سکندر میندھرو نے سندھ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی۔

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کو ایٹمی پھیلاؤ کے راستے پر مزید آگے نہیں بڑھنا چاہیے، چینی سفیر

پڑھنے کے اگلے

پاکستان کا سب سے بڑا پروفیشنل باکسنگ میلہ سج گیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔