
سابق صدر و جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال کی خبروں کی خاندانی ذرائع نے تردید کردی۔
پرویز مشرف کی علالت کے حوالے سے اُن کے خاندان نے ایک پیغام میں آسانیوں کی دُعا کی درخواست کی ہے۔
پرویز مشرف کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے اُن کے اہلخانہ کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا
جس میں اس خبر کی تردید کی گئی کہ سابق فوجی صدر وینٹیلیٹر پر ہیں۔
اہلخانہ کے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’پرویز مشرف مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں
جہاں اُن کی صحت یابی ممکن نہیں اور ان کے اعضا نے کام چھوڑ دیا ہے۔‘بیان کے آخر میں سابق آمر کی آسانی کے لیے دُعا کے لیے کہا گیا ہے۔
Message from Family:
He is not on the ventilator. Has been hospitalized for the last 3 weeks due to a complication of his ailment (Amyloidosis). Going through a difficult stage where recovery is not possible and organs are malfunctioning. Pray for ease in his daily living. pic.twitter.com/xuFIdhFOnc
— Pervez Musharraf (@P_Musharraf) June 10, 2022
حکومت کا ایٹمی دھماکوں کے 24سال مکمل ہونے پر 10روزہ تقریبات منانے کا فیصلہ