PK Press

یورپی پارلیمنٹ کی نام نہاد "سنکیانگ سے متعلق قرارداد” کی منظوری قانونی معلومات کے خلاف ہے

یورپی پارلیمنٹ کی نام نہاد "سنکیانگ سے متعلق قرارداد” کی منظوری قانونی معلومات کے خلاف ہے، چین

قرار داد چین کے اندرونی معاملات میں سراسر مداخلت کرتی ہے، وزارت خا رجہ

بیجنگ () چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے منطور کردہ نام نہاد "سنکیانگ سے متعلق قرارداد” کے بارے میں کہا کہ یورپی یونین میں چینی مشن کے ترجمان اور قومی عوامی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ
یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کی گئی نام نہاد "سنکیانگ سے متعلق قرارداد” حقائق اور قانونی علم کے خلاف ہے، جان بوجھ کر چین کو بدنام کرتی ہے، چین کے اندرونی معاملات میں سراسر مداخلت کرتی ہے اور بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتی ہے۔ چین اس کی شدید مذمت اور مخالفت کرتا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کو جوہری آبدوز تعاون کی عالمی برادری کے سامنے وضاحت پیش کرنی چاہیے

پڑھنے کے اگلے

نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پر چینی صدر کے نظریات پر سیمینار کا انعقاد

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔