PK Press

سیاسی اختلافات، چودھری برادران کا معاملے کو حتمی شکل دینے کیلئے اہم فیصلہ

مسلم لیگ ق کے چوہدری برادران نے سیاسی اختلافات کے معاملے پر حتمی فیصلوں کے لئے اہم ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الہیٰ اور چودھری وجاہت جلد ملاقات کریں گے۔چودھری خاندان کے تینوں بڑے مستقبل سے متعلق فیصلہ کن ملاقات کریں گے۔

ق لیگ کے ارکان اسمبلی اور پارٹی تنظیم کا بھی جلد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی کے اختلافات کی بنا پر مسلم لیگ ق ایوانوں میں بھی تقسیم ہوگئی ہے۔قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے بیشتر ارکان کی حمایت چوہدری شجاعت حسین کو اور پنجاب اسمبلی میں چودھری پرویز الہٰی کو حاصل ہے۔چودھری وجاہت حسین کے بیٹے حسین الہٰی نے بھی خاندانی پارٹی کو خیر باد کہہ کر مستقبل کی سیاست کا فیصلہ مونس الہٰی کی صوابدید پر چھوڑ دیا ہے۔

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی کے درمیان سیاسی فاصلے سامنے آنے کے بعد اُن کے ہم خیال بھی تقسیم ہوگئے ہیں۔قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے 5 اراکین اسمبلی موجود ہیں ان میں چودھری سالک، طارق بشیر چیمہ اور فرخ خان چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ جبکہ چودھری مونس اور چودھری حسین الہٰی، چودھری پرویز الہٰی کے ساتھ ہیں۔

یہ تقسیم صوبائی اسمبلی پنجاب میں بھی ہے مگر یہاں چودھری پرویز الہٰی کا پلڑا بھاری ہے کیونکہ انہیں باؤ رضوان، عبداللّٰہ وڑائچ، سعادت نواز، ساجد بھٹی اور خدیجہ عمر فاروقی کی حمایت حاصل ہے۔طارق بشیر چیمہ گروپ کے ڈاکٹر افضل چودھری شجاعت حسین کی حمایت کر رہے ہیں۔

عمران خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر چوہدری خاندان میں اختلافات پیدا ہوئے تھے، مصالحت نہ ہوئی تو ایک دوسرے کو پارٹی سے نکالنے کی نوبت آسکتی ہے۔گجرات کے بڑے سیاسی خاندان میں دوریاں ختم کرانے کیلئے چوہدری خاندان کے پرانے رفقاء نے ایک بار پھر کوششیں تیز کردی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات کو فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو چوہدری خاندان کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

چودھری حسین الٰہی نے ق لیگ چھوڑنے کا اعلان کردیا

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین، ملک بھر سے 11.93 ملین امیدواروں نے کا لج داخلہ امتحان میں حصہ لیا

پڑھنے کے اگلے

بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر نصیرالدین شاہ کا ردعمل بھی آگیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔