
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری وجاہت کے صاحبزادے حسین الٰہی نے ق لیگ چھوڑدی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چودھری حسین الٰہی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ۔۔
حسین الہیٰ نے کہا کہ ق لیگ کے ساتھ اپنا سیاسی سفرختم کررہا ہوں، ہمیشہ یہ ہی کہا ہے میرے لیے میرا ملک سب سے پہلے ہے۔ اس جماعت میں نہیں رہ سکتا جو شہبازشریف کو سپورٹ کرتی ہے۔ مستقبل کی سیاست کا فیصلہ مونس الہیٰ کے ساتھ کروں گا۔
Ive always said my country is first for me and keeping that in mind I have decided that my political journey with PMLQ must come to an end.Will be deciding my political future with @MoonisElahi6 but cannot be in a party that supports Shehbaz Sharif led Imported Government.
— Hussain Ellahi (@EllahiHussain) June 8, 2022
وزیراعظم شہباز شریف کی چودھری شجاعت حسین کے گھر آمد،ق لیگی وزرا کی تعریف