
covid vaccine
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر و شہید ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کی تعداد 878 تک جاپہنچی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 12 اپریل 2020 سے رواں سال 7 جون تک 24 اہلکار کورونا سےشہید ہوئے ، کورونا سے متاثر 854 پولیس افسران و اہلکار صحت مند ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق پشاور میں سب سے زیادہ کورونا سے 8 پولیس اہلکار شہید ہوئے، مردان میں 5،ملاکنڈ 4، ہزارہ میں بھی 4 اہلکار کورونا سے شہید ہوئے۔