PK Press

جاپانی کمپنیوں کا موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار

ch salik hussain

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری چودھری سالک حسین سے جاپانی کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی ۔وفاقی وزیر نے جاپانی وفد کو بتایا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود اور سرمایہ کاری کے لیے انتہائی سازگار ماحول ہے،وفد کو سرمایہ کاری سے اپکسپورٹ انڈسٹری کے قیام پر کام کرنے اور اس سلسلے میں درپیش تمام مسائل کے حل کے لئے اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔

 

چودھری سالک حسین نے بتایا کہ جاپانی کمپنیوں نے موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔وفد کو پاکستان میں جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے معدنیات ، قابلِ تجدید توانائی، انفراسٹرکچر اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری و تعاون کے وسیع مواقعوں کے بارے آگاہ کیا۔اسکے علاوہ جاپانی کمپنیوںنے الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ، فوڈ پراسیسنگ، اسپیشل اکنامک زونز، ٹیکسٹائل سیکٹر، ٹیلی کمیونکیشن سیکٹر، اور آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔جاپانی وفد میں پاکستان میں جاپان کے سفیر میتسوہیرو واڈا (Mitsuhiro Wada)، جاپانی کمرشل اتاشی اور تمام بڑے صنعتی و تجارتی شعبوں میں کام کرنے والی جاپانی کمپنیوں کے نمائندے شریک تھے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

آئندہ انتخابات میں خواتین کی شمولیت کو موثر بنانے کے لیے کمیشن اقدامات کر رہا ہے،نیلوفربختیار

پڑھنے کے اگلے

خیبرپختونخوا میں "شہبازسپید”سے سستے آٹے کی فراہمی شروع

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔