PK Press

فٹ بال شائقین کے لئے خوشخبری ،فیفاکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے تاشقند سے لاہور پہنچی
قطر 2022فٹبال کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ہے، ٹرافی رونمائی کی مرکزی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی۔تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ ٹرافی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے تاشقند سے لاہور پہنچی، ٹرافی سابق فرینچ فٹبالر کرسچئین کریمبو لے کر آئے ہیں جو 1998میں فرانس کے فاتح فٹ بال ٹیم کا حصہ تھے۔قومی فٹبالر کھلاڑی حاجرہ نے فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان فٹبال کےحالات بہتر نہیں لیکن اس کے باوجود فیفا ٹرافی آنا بڑی بات ہے۔یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جب فیفا ورلڈ کپ ٹرافی نے پاکستان کا رخ کیا ہے، اس سے قبل بھی 2018میں یہ ٹرافی لاہور لائی گئی تھی، ٹرافی کے ہمراہ فرانس کے فٹبال ورلڈ کپ ونر کرسچئین کریمبو ‏ ہی پاکستان آئے تھے جنہوں نے ٹرافی کو نمائش کیلئے پیش کیا تھا۔فیفا قوانین کے مطابق اس ٹرافی کو تھامنے کا حق یا تو ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑی یا فیفا صدر یا پھر سربراہان مملکت کو ہی ہے،منتظمین کے مطابق اس بار بھی ٹرافی کے ساتھ فرانسیسی ورلڈ چیمپین کرسٹن کیرمبایو ہی پاکستان آئیں گے۔فیفا ورلڈکپ کے آغاز سے چھ ماہ قبل ورلڈکپ ٹرافی کے دنیا بھر کے سفر کا آغاز فیفا ہیڈ کوارٹر دبئی سے ہوا جہاں فٹبال ورلڈکپ کے فاتح آکر کیسیلا اور کاکا نے اصل فیفا ٹرافی ٹور کو نمائش کے لیے پیش کیا۔واضح رہے کہ فٹبال کا عالمی کپ فیفا 2022 خلیجی ریاست قطر میں 21 نومبر سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ہفتے کی چھٹی بحال، کابینہ کے بیرون علاج پر پابندی، مارکیٹوں کی جلد بندش پر کمیٹی قائم

پڑھنے کے اگلے

ہارر مووی “دی بلیک فون” 24جون کو ریلیز کی جائے گی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔