PK Press

مسلح افواج کی نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کی مذمت

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلح افواج نے بھارتی حکام کی جانب سے نبی کریمؐکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یہ عمل مسلمانوں کیخلاف شدید نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی حکام کی جانب سے گستاخانہ بیان کی سخت مذمت کرتے یہ اشتعال انگیز عمل مسلمانوں کیخلاف شدیدنفرت کامنہ بولتاثبوت ہے ، بھارت میں مسلمانوں ،اقلیتوں کیخلاف نفرت انگیزسلوک رواں ہے۔یاد رہے بھارت کی حکمران پارٹی کے ترجمانوں کے توہین آمیز بیانات پر دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا اور مذکورہ بیانات پر سخت احتجاج کیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

یواے ای کی بین الاقوامی لیگ ٹی 20 جنوری ۔ فروری 2023 میں ہوگی

پڑھنے کے اگلے

اگر آپ خوشحال ہونا چاہتے ہیں تو سڑکیں تعمیر کریں

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔