PK Press

احسن خان نے اکشے کمارکے ساتھ فلم نہ کرنے کی وجہ بتا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان احسن خان نےانکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کے سپر اسٹار کے ساتھ فلم آفر ہو چکی ہے۔حال ہی میں   احسن خان اور  عائشہ عمر اپنی آنے والی نئی فلم رہبرا کی تشہیر کے لئے ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے فلم اور اپنے ماضی سے متعلق واقعات پر تبصرے کیے۔

 

شو کے دوران میزبان کی جانب سے احسن خان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کو بالی ووڈ کی کوئی فلم آفر نہیں ہوئی؟جس پر اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی ووڈ کی ایک بڑی فلم آفر ہو چکی ہے جوکہ سپر اسٹار اکشے کمار کے ساتھ ایک لیڈنگ رول کی تھی مگر انہوں نے اس آفر کو مسترد کرتے ہوئے اپنے دوست کو ریفر کر دیا۔ایسا کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے ’’انہوں نے کہا کہ میری اس وقت شادی ہوئی تھی اور مجھے اپنی اہلیہ کے ساتھ ہنی مون پر جانا تھا تو میں نے اپنے ساتھی اداکار دوست میکائل کو کہا کہ تم وہ فلم کر لو‘‘۔اداکار نے بتایا کہ’’ جب میں ہنی مون سے واپس آیا تو میکائل نے مجھ سے پوچھا کہ تم نے آفر قبول کیوں نہیں کی جس پر میں نے کہا کہ کوئی بات نہیں تم کرو یا میں ایک ہی بات ہے ہم اچھے دوست ہیں‘‘۔یہ واقعہ سن کر عائشہ عمر نے حیرانی کا اظہار کیا اور احسن خان اور میکائل کی دوستی کو مثالی قرار دیا۔یاد رہے کہ امین اقبال کی ہدایتکاری میں بنائی گئی فلم ’رہبرا‘ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے جس میں احسن خان اور عائشہ عمر مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم 24 جون کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سیاستدان ملکی معیشت کی بہتری پرتوجہ دیں،امتیاز رانجھا

پڑھنے کے اگلے

دوہزار روپے کیسے ملیں گے؟786پر ایس ایم ایس نہیں کرنا،صحیح طریقہ اختیا رکریں

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔