PK Press

ڈاکٹرمحمد امجد پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مقرر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی کا مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر محمد امجد کی تقرری پشاور میں ان کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد کی گئی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر شہباز گل اور فرخ حبیب بھی موجود تھے۔ملاقات میں عمران خان نے ڈاکٹر محمد امجد کے 2019سے پارٹی کے لئے کئے جانے والے کام کو سراہا۔انہوں نے ڈاکٹرمحمد امجد کی اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں 22سالہ سماجی خدمات کی بھی تعریف کی۔ ڈاکٹر محمد امجد آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں جبکہ تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد انہیں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی۔عمران خان نے ڈاکٹر محمد امجد کو تحریر و تقریر، انتظامی مہارتوں اور وسیع تجربہ کی بنیاد پرپارٹی کے مرکزی شعبہ ء اطلاعات میں فعال کردارادا کرنے کو کہااور انہیں پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داری بھی سونپی۔ ڈاکٹر محمد امجد مرکزی شعبہ اطلاعات کے تحت پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلقات میں بہتری اور مضبوطی لانے کے لئے کام کریں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد امجد نے پارٹی چیئرمین اور دیگر مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی قیادت کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین کا سفارتی انداز روایتی بڑی طاقتوں سے مختلف ہے، چینی وزیر خا رجہ

پڑھنے کے اگلے

یواے ای کی بین الاقوامی لیگ ٹی 20 جنوری ۔ فروری 2023 میں ہوگی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔