PK Press

پیٹرول اور بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافے کی تیاری

بجلی اور پٹرول مہنگا ہونے کے بعد اوگرا نے جولائی سے سوئی ناردرن کیلئے نرخوں میں 45 اور سوئی سدرن کیلئے 44 فیصد اضافے کی منظور ی دے دی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس 45 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، اوگرا نے اضافے کی منظوری آئندہ مالی سال 23-2022کے لیےدی ہے، قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔سوئی ناردرن کیلئے گیس 266 روپے 58 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کیلئے گیس 308 روپے 53 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے، اوگرا نے فیصلے میں 265 ارب سے زائد کا بقایا شارٹ فال کا فیصلہ بھی وفاقی حکومت پر چھوڑ دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عوام کو فوری انصاف کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

پڑھنے کے اگلے

کامیڈی سیریز “مین ورسز بی” 24 جون کو ریلیز ہوگی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔