PK Press

ہا نگ کا نگ نے امریکہ کی عالمی مذہبی آزادی کی رپورٹ میں غلط بیانی کی مخا لفت کر دی

 

ہانگ کانگ کا معاشرہ افراتفری سے گورننس کی طرف جانے کے قابل ہو گیا ہے، تر جمان

بیجنگ ()

ہانگ کانگ کی حکومت نے امریکی 2021 عالمی مذہبی آزادی  رپورٹ میں ہانگ کانگ کی صورتحال پر کی جانے والی غلط بیانی پر سخت اعتراض کیا۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے
مطا بق ہانگ کانگ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ کے بعد سے، ہانگ کانگ کا معاشرہ افراتفری سے گورننس کی طرف جانے کے قابل ہو گیا ہے۔ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے لئے اختیار کئے گئے اقدامات  کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کا احترام اور تحفظ کیا جاتا ہے ۔ہانگ کانگ پر لاگو اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے متعلقہ  بین الاقوامی معاہدوں کی روشنی میں ہانگ کانگ کے عوام کی  آزادی اظہار، صحافت، اشاعت، اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں سمیت حقوق اور آزادیوں  کی مکمل ضمانت فراہم کی گئی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چینی خلائی اسٹیشن پر قومی خلائی تجربہ گاہ قائم کر نے کا اعلان

پڑھنے کے اگلے

چین کا سفارتی انداز روایتی بڑی طاقتوں سے مختلف ہے، چینی وزیر خا رجہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔