PK Press

عام انتخابات کب ہوں گے؟ وزیراعظم نے عندیہ دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف نے عندیہ دیا ہے کہ اگلے عام انتخابات 15 ماہ بعد اگست یا ستمبر 2023 میں اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ترک نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں آئینی و قانونی طریقے سے حکومت کی تبدیلی عمل میں لائی گئی، اگلے عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے۔وزیراعظم نے کہا کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ مشکل حالات اور چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے وسائل پیدا کیے جائیں گے، دوست ممالک کی مدد حاصل کی جائے گی اور ملک میں تعمیر نو کی جائے گی تاکہ غربت میں کمی لائی جاسکے ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 30 روپے فی لیٹر اضافے کی وجہ بتاتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں تیل و گیس کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں کیونکہ عالمی سطح پر یہ مہنگی ہوئی ہیں،ہم غربت کی لکیرسے نیچے آبادی کو سبسڈی دے رہے ہیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم مقاصد کے حصول کے لئے قلیل مدتی اقدامات کریں گے اوراگرہم اقتدار میں واپس آئے تو مکمل قوت سے ترقی،خوشحالی اورامن کے ایجنڈے پر کام کریں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پیچیدہ احساسات سے لبریز، ڈوان وو فیسٹیول

پڑھنے کے اگلے

ای سی ایل ترامیم کوقانونی دائرے میں لانے کیلئے حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔