
معروف ریسرچ ادارے’’ اپسوس‘‘ کی طرف سے کرائے گئے حالیہ سروے میں پاکستانیوں کی اکثریت نے معاشی حالات سے مایوس کااظہار کرتے ہوئے ملک میں فوری انتخابات ناگزیر قراردے دیئے۔یہ سروے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جمعہ کے رو ز کئے گئے اضافے سے پہلے کرایاگیا تھا۔سروے رپورٹ کے مطابق جب یہ سوال کیا کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا؟ تو اس کے جواب میں 62 فیصد لوگوں نے مسلم لیگ ن کی اتحادی کی اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے رائے دی کہ ایسی کوئی مجبوری نہیں تھی اور نہ ہی یہ ملک کے لیے مجموعی طور پر اچھا ثابت ہوسکتا ہے، ،19فیصد کا خیال ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال میں یہ اضافہ ضروری تھا ۔سروے میں سوال کیاگیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس وقت اضافے سے عوام کی مشکلات بڑھیں گی؟ تو اس پر59 فیصد یعنی ہر دس میں سے چھ پاکستانیوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوگاجب کہ 17فیصد نے کہا کہ مشکلات نہیں بڑھیں گی۔۔سروے میں سوال کیا گیا کہ کیا شہبازشریف حکومت کو مدت پوری کرنے چاہیے یا فوری الیکشن کرائے جائیں؟ تو64فیصد پاکستانیوں یعنی ہر تین میں سے دو پاکستانیوں نے ملک میں فوری انتخابات ناگزیر قراردیے ۔