
بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک )انجمن طلبا اسلام پاکستان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے رحمیارخان کیمپس میں طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ کے بڑھتے ہوئے کیسز کی شدید مزمت کرتے ہوئے ، تعلیم دوست وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجنیئر ڈاکٹر اطہر مجبوب اور حکام بالا سے تمام تر معاملات پر اعلی سطحی جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق رکن مرکزی مشاورت انجمن طلبا اسلام پاکستان اصغر علی ورک نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے رحمیارخان کیمپس میں طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدِنظر رکھتے ہوئے انجمن طلبا اسلام تعلیم دوست وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجنیئر ڈاکٹر اطہر مجبوب اور حکام بالا سے تمام تر معاملات پر اعلی سطحی جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کرتی ہے اور طلبا کو مکمل قانونی چارہ جوئی کے لیے قانونی معاونت کا اعلان کرتی ہے۔ انہوں نے کہا متاثرہ طالبات انجمن طلبا اسلام کے وکلا سے بغیر معاوضہ ہر قسم کی قانونی چارہ جوئی کے لیے رابطہ کرسکتی ہیں،انجمن طلبا اسلام اس مشکل وقت میں اس پاک درسگاہ کا تقدس پامال نہیں ہونے دے گی اور استاتذہ کی شکل میں چھپے درندوں کو عبرتناک انجام تک پہنچوانے کے لیے وائس چانسلر انجنیئر ڈاکٹر اطہر مجبوب کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔