PK Press

لانگ مارچ کی ناکامی، عمران خان نے شفقت محمود سے استعفیٰ لے لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دےدیا،انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان کو بھجوادیا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں بیماری کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان لانگ مارچ میں بندے نہ لانے اور مریدکے سے ہی واپس آجانے پر شفقت محمود سے ناراض تھے اور ان کو معطل کردیا تھا۔عمران خان نے ان سے استعفیٰ طلب کیا جس پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔شفقت محمو پر پر سوشل میڈیا پر بھی تحریک انصاف کے حامیوں کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی تھی۔شفقت محمود کی جگہ شاہ محمود قریشی کو پنجاب کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ایک بار ویسپا سکوٹر پر جاتے ہوئے راستے میں سامنے کتا آگیا۔پھر کیا ہوا؟

پڑھنے کے اگلے

سپریم کورٹ میں چار ماہ میں کیسز کی تعداد کم ہوکر 52 ہزار 796 ہوگئی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔