PK Press

پاکستان اور ترکی کے باہمی تعلقات کے قیام کو 75 برس مکمل

pak turk relations

پاکستان اور ترکی کے باہمی تعلقات کے قیام کو 75 برس مکمل ہو گئے ہیں۔دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں ایک مشترکہ لوگو کی رونمائی کر دی گئی ہے۔عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مشترکہ لوگو کی رونمائی وزیر اعظم شہباز شریف اور ترک صدر رچپ طیپ اردوان کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کی گئی۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری بھی موجود تھے۔دفتر خارجہ نے مشترکہ لوگو کی رونمائی کے حوالے سے ایک مختصر دورانیے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

امریکہ عالمی امن و ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو صحیح معنوں میں ادا کرے، چین

پڑھنے کے اگلے

پی ٹی آئی کامہنگائی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔