
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر سعید الحسن مندوخیل نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کے بعد سابق سینیٹر سعید الحسن مندوخیل اور اکبر خان مندوخیل پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے۔ سعید الحسن مندوخیل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ سینیٹر سعید مندوخیل کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین کی اجازت سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکر رہا ہوں جبکہ اس کا مقصد شمولیت کا مقصد عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے۔
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات پی پی پی میں شامل@AAliZardari pic.twitter.com/GsdfQ8JfZJ
— PPP (@MediaCellPPP) May 31, 2022