PK Press

چین کا اقتصادی ترقی کو مستحکم بنانے کے لیے پالیسی اقدامات کے پیکج کا اعلان

بیجنگ ()
چین کی ریاستی کونسل نے اقتصادی ترقی کو مستحکم بنانے کے لیے پالیسی اقدامات کے ایک پیکج کا اعلان کیا ۔ اس پیکج میں مالی اور مالیاتی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری، کھپت، خوراک اور توانائی کے تحفظ، صنعتی اور سپلائی چینز کے ساتھ ساتھ لوگوں کے رزق روزگار سے متعلق 33 اقدامات شامل ہیں۔بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور متعلقہ اہم منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے اقدامات اختیار کیے جائیں گے۔نائب وزیر تجارت شنگ چھیو پھنگ نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کو مزید وسعت فراہم کی جائے گی اور مینوفیکچرنگ ،ریسرچ و ڈویلپمنٹ سینٹر سمیت دیگر میدانوں کی جانب متوجہ کرنے کے لیے پالیسی کو بہتر بنایا جائے گا۔رواں سال جنوری سے اپریل تک چین میں غیرملکی سرمائے کے حقیقی استعمال میں بیس اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ، گاڑیوں کی کھپت کو بڑھانے اور توانائی کی پیداوار کو مستحکم بنانے کے لیے بھی اقدامات اختیار کیے جائیں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین کی امریکہ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر تنقید

پڑھنے کے اگلے

مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر سعید الحسن مندوخیل پیپلز پارٹی میں شامل

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔