PK Press

چین کی امریکہ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر تنقید

امر یکہ نے چین کے داخلی امور میں صریح مداخلت کی ہے،تر جمان وزارت خا رجہ
بیجنگ ()
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ امریکہ نے جزائر بحرالکاہل ممالک کے ساتھ چین کے معمول کے تعاون کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے، جان بوجھ کر بحیرہ جنوبی چین کے مسئلے کو بڑھاوا دیا ہے، تائیوان، سنکیانگ اور ہانگ کانگ امور پر غیر ذمہ دارانہ تبصرے کیے ہیں اور چین کے داخلی امور میں صریح مداخلت کی ہے۔ بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے میڈ یا بر یفنگ میں کہا کہ چین بارہا جزائر سولومن کے ساتھ تعاون پر اپنا موقف بیان کر چکا ہے جو کہ خطے میں موجودہ تعاون کے عین مطابق ہے۔ چین کا سولومن جزائر پر فوجی اڈہ قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ امریکہ چین کو بدنام کرنے کے لیے غلط معلومات پھیلا رہا ہے۔وا ضح رہے کہ

امریکی صدر بائیڈن نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم آرڈرن سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے بحرالکاہل خطے کی صورتحال، چین اور سولومن جزائر کے درمیان سیکورٹی تعاون فریم ورک معاہدے سمیت بحیرہ جنوبی چین، تائیوان، سنکیانگ اور ہانگ کانگ سے متعلق امور کا بھی ذکر کیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین اور امریکہ کو اپنےاختلافات پر قابو پانا چاہیے،چینی وزیرخارجہ

پڑھنے کے اگلے

چین کا اقتصادی ترقی کو مستحکم بنانے کے لیے پالیسی اقدامات کے پیکج کا اعلان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔