PK Press

وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہوگئے

shehbaz sharif in turkey

وزیراعظم شہبازشریف تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہو گئے، شہبازشریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف اپنے پہلے 3 روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ چلے گئے ہیں جہاں ان کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ون آن ون ملاقات ہوگی جبکہ ترک صدر وزیراعظم شہبازشریف کےاعزازمیں عشائیہ بھی دیں گے۔

ملاقات میں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات،علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ پاکستان اورترکی کےدرمیان وفودکی سطح پربات چیت بھی ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔وزیراعظم کے دورہ ترکی کے دوران وزیرسرمایہ کاری بورڈچودھری سالک حسین، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اور معاونین خصوصی طارق فاطمی اورفہدحسین بھی ہمراہ ہیں۔

https://pkpress.net/2022/05/30/pm-visit-turkey/

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

منشیات برآمدگی کیس،رانا ثنااللہ25 جون کوفردجرم کیلئے طلب

پڑھنے کے اگلے

افغانستان امن و استحکام قائم کرنے کے اہم دور سے گزر رہا ہے، چین

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔