PK Press

چین کا مئی میں مینوفیکچرنگ سیکٹر پی ایم آئی 49.6 فیصد رہا

چین کا مئی میں مینوفیکچرنگ سیکٹر پی ایم آئی 49.6 فیصد رہا

چین کے قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق ، چین کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی ) مئی میں 49.6 فیصد تک پہنچ گیا ،جو پچھلے ماہ سے 2.2 فیصدی پوائنٹس زیادہ ہے۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسداد وبا کی صورتحال میں بہتری کے ساتھ ساتھ سلسلہ وار پالیسی پرعمل درآمد کیا گیا ہے نیز صنعتی و کاروباری اداروں کی پیداوار اور منڈی میں طلب بحال ہونے سے اقتصادی ترقی بحال ہو رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مئی میں مینوفیکچرنگ سیکٹر میں پی ایم آئی کی بحالی سے واضح ہے کہ وبا کے اثرات میں نمایاں کمی ہو رہی ہے اور چینی معیشت مضبوط ہے۔آنے والے عرصے میں انسداد وبا اور اقتصادی و سماجی ترقی کو متوازن بناتے ہوئے لاجسٹکس کی بلارکاوٹ روانی کو برقرار رکھا جائے گا،صنعتی و سپلائی چین کو مستحکم بنایا جائے گا ،پیداواری عمل کو مکمل طور پر بحال کیا جائے گا اور مارکیٹ اینٹٹیز کی معاونت جاری رکھی جائےگی۔

https://pkpress.net/2022/05/10/1642/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین-جزائر بحرالکاہل ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوسرا اجلاس

پڑھنے کے اگلے

چین کا نئی توانائی کی ترقی کے لیے باضابطہ منصوبہ جاری

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔