
۔سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہشان تلکارتنے نے پاکستانی لیجنڈ بیٹر جاوید میاں داد سے کراچی میں ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سری لنکن ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ ہشان تلکارتنے نے سابق پاکستانی کپتان جاوید میاں داد سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں سری لنکن ویمنز ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ، ٹرینر اورجاوید میاں داد کے بھانجے فیصل اقبال بھی موجود تھے۔جاوید میاں داد اور ہشان تلکارتنے نے اس ملاقات میں اپنی پرانی یادوں کو تازہ کیا۔واضح رہے کہ پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق کپتان ہشان تلکارتنے نے لیجنڈری کھلاڑی جاوید میانداد سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔