PK Press

منشیات برآمدگی کیس،رانا ثنااللہ25 جون کوفردجرم کیلئے طلب

rana sanaullah

انسداد منشیات کی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو25 جون کوفردجرم کیلئے طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد منشیات کی عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ منشیات بر آمدگی کیس میں25جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا۔رانا ثناءاللہ کی پراپرٹی اور بنک اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست پر اے این ایف سے جواب طلب کر لیا گیا۔رانا ثناءاللہ کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر وکلاء آئندہ دلائل دیں۔تحریری حکم نامے کے مطابق شریک ملزمان نے فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواستوں کو واپس لے لیا۔ عدالت نے درخواستوں کو واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کردیا۔

https://pkpress.net/2022/05/26/dhrna/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عنایت حسین بھٹی کو رخصت ہوئے 23برس بیت گئے

پڑھنے کے اگلے

وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہوگئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔