PK Press

وزیراعظم شہبازشریف کل تین روزہ دورے پر ترکی جائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم شہبازشریف کل سے ترکی کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے ۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف 31 مئی سے 2 جون تک برادر ملک ترکی کا دورہ کریں گے۔

 

وزیراعظم کا دورہ ترکی

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ترکی کا دورہ پاکستان کے روایتی با اعتماد دوستوں اور برادر ممالک سے دوطرفہ تعلقات کی تجدید کے سلسلے کی کڑی ہے،یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے علاوہ سرمایہ کاری، تجارت، صحت، تعلیم،ثقافت اور باہمی مفاد کے دیگر شعبہ جات میں تعاون کے حوالے سے بھی نہایت اہم ہے۔ پاک ترکی بزنس کونسل کا اجلاس، ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں ہوں گی۔وزیراعظم دورے کے دوران مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دیں گے، عزت مآب صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ وزیراعظم ترکی اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری نشان جاری کریں گے۔ صدر اردوان وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

https://pkpress.net/2022/04/23/ch-shujat-3/

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ممبر انسانی حقوق کمیشن منظور مسیح کی اہلیہ کے ہمراہ فرخ خان سے ملاقات

پڑھنے کے اگلے

پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان سے نوازدیا گیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔