PK Press

پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان سے نوازدیا گیا

پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دینے پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کو سِول ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

 

ڈیرن سیمی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ستارہ پاکستان کا ایوارڈ ملنے کی تصاویر شیئر کیں، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ یہ میرے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ستارہ پاکستان لینے کے لیے سیمی نے خصوصی طور پر پاکستانی لباس سفید شلوار قمیض پہن رکھی تھے، ایوارڈ لینے جانے سے پہلے بھی ڈیرن سیمی نے ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ وہ آج کیا لینے جا رہے ہیں؟واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 14 اگست 2021 کو یوم آزادی کے موقع پر متعلقہ شعبوں میں شاندار کارکردگی اور جرات کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریوں کیلئے پاکستان سول ایوارڈز دینے کی منظوری دی تھی۔ جن میں ڈیرن سیمی کا نام بھی شمال تھا۔

https://pkpress.net/2022/05/28/5911/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعظم شہبازشریف کل تین روزہ دورے پر ترکی جائیں گے

پڑھنے کے اگلے

چین اور جزائر بحرالکاہل ممالک کے مابین گہری دوستی چلی آرہی ہے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔