PK Press

میاں بلیغ الرحمان نے پنجاب کے39ویں گورنر کا حلف اٹھالیا

لاہور(نیوز ڈیسک )میاں بلیغ الرحمان نے پنجاب کے 39ویں گورنر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔پنجاب کے 39 ویں گورنر کی حیثیت سے میاں بلیغ الرحمان کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پنجاب میں ہوئی۔تقریب حلف برداری کے موقع پر مسلم لیگ (ن) اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان صوبائی اسمبلی، رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر پیر کی دوپہر میاں بلیغ الرحمان کو گورنر مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی ایڈوائس بھیجی تھی، جس پر صدر مملکت نے 2 مرتبہ اعتراض لگا کر واپس کردیا تھا۔صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پہلے اتحادی حکومت کے ہر اقدام کی توثیق یا منظوری سے انکارکا جو طرز عمل اپنایا گیا تھا ،اس میں انہوں نے اچانک تبدیلی لاتے ہوں اب حکومت کی ’’ ہاں میں ہاں‘‘ ملانا شروع کردی جس پر یہ چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ کیا صدر عارف علوی کا سافٹ ویئر بھی اپ ڈیٹ ہو گیاہے۔رواں ماہ کے 8 تاریخ کو مسلم لیگ (ن) نے میاں بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تقرری کی سمری ایوان صدر کو بھجوائی تھی جبکہ 9 مئی کو وفاقی کابینہ ڈویژن نے عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کے بعد آئینی طور پر اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کو گورنر کی ذمہ داریاں سنبھالنی تھیں لیکن انہوں نے بھی یہ عہدہ سنبھالنے سے انکار کردیا تھا۔میاں محمد بلیغ الرحمان کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے، گورنر مقرر کئے جانے سے قبل وہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے عہدتے پر فائز تھے۔بلیغ الرحمان 2013 کے عام انتخابات میں بہاول پور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ وزیر مملکت برائے داخلہ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ میاں بلیغ الرحمن کا تعلق جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور سے ہے۔ ان کا خاندان بہاولپور کے متمول اور قدیم خاندانوں میں سے ایک ہے۔ ان کے والد عقیل الرحمن نے 1985 میں سیاست کا آغاز کیا۔بعد ازاں وہ نواز شریف کے قریب ترین ساتھیوں میں شمار ہونے لگے۔1997 کے عام انتخابات میں نواز شریف نے حاصل پور کی سیٹ پر دو بڑے سیاسی ناموں ریاض پیرزاہ اور تسنیم گردیزی کی جگہ عقیل الرحمن کو بلا مقابلہ ممبر قومی اسمبلی منتخب کروایا۔بلیغ الرحمن نے باقاعدہ سیاست کا آغاز 2008 کے عام انتخابات سے کیا اور بہاولپور پور کے حلقہ این اے 185 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

صدر نے گورنرپنجاب کو ہٹانے سے متعلق وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی

https://pkpress.net/2022/05/09/1944/

https://jang.com.pk/news/1092805

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے گینگ کا سربراہ کون ہے ؟

پڑھنے کے اگلے

لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کو بجلی کا جھٹکا،قیمتوں میں ہوشربااضافہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔