PK Press

اسرائیل کا دورہ کرنے والے پی ٹی وی کے اینکر کے خلاف حکومت کا بڑا اقدام

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے اینکر احمد قریشی کو برطرف کردیا۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین اور اسرائیل سے متعلق اپنے روایتی مؤقف پر سختی سے کاربند ہے، وزارت خارجہ واضح کرچکی ہے کہ پاکستان سے کوئی وفد اسرائیل نہیں گیا۔انہوں نے کہا کہ سستی سیاسی شہرت کیلئے ہر منفی اقدام کرنے والے کسی قومی مفاد کا تو خیا ل کریں۔

اسرائیل کا دورہ

وزیراطلاعات نے بتایا کہ دورے میں شامل پی ٹی وی کے اینکر کو برطرف اور آف ائیر کردیاگیا ہے، مذکورہ اینکر اپنی ذاتی حیثیت میں دورے پر گیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چارسدہ میں ورکرز کنونش سے خطاب میں کہا تھا کہ ایک تصویر آئی ہے کہ ایک پاکستانی وفد پہلی بار اسرائیل گیا، یہ اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہے ہیں، یہ لوگ بھارت سے بھی سمجھوتا کر کے کشمیریوں کو بیچیں گے۔خیال رہے پاکستان نے 1948ء لے کر آج تک سرکاری طور پر اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ہے اور نہ ہی دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات ہیں۔

https://pkpress.net/2022/05/27/pm-8/

https://www.humnews.pk/category/latest/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

امریکہ نے سنکیانگ سے متعلق حقائق پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں،چین

پڑھنے کے اگلے

حکومت کا یوٹرن، ہفتہ کی سرکاری چھٹی سے متعلق بڑا فیصلہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔