
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف نے غریب خاندانوں کو مہنگائی اور معاشی بحران سے بچانے کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہےجس کے تحت پسماندہ طبقے کو ماہانہ 2ہزار روپے کی امداد دی جائیگی تاہم یہ رقم کیسے اور کن افراد کو ملے گی؟میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے ریلیف پیکیج میں پسماندہ اور غریب خاندانوں کو 50 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ریلیف پیکج سے امداد کی وصولی کیلئے حکومت کے مقرر کردہ معیار کے مطابق درخواست گزار سرکاری ملازم یا سرکاری ملازمین کا شریک حیات نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی موٹر سائیکل یا گاڑی کی ملکیت رکھتا ہو جبکہ بیرون ملک سفر کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔اگلے مرحلے میں ان درخواست دہندگان کی نادرا ڈیٹا بیس کے ذریعے تصدیق کی جائے گی کہ آیا انہوں نے جو معلومات اپنے بارے میں دی ہیں وہ تمام کی تمام درست ہیں یا نہیں۔ درخواست دہندگان کے کلیئر ہونے کے بعد انہیں نامزد بینکوں سے رقم کی وصولی کیلئے ایک پیغام موصول ہوگا اور وہ اپنی رقم حاصل کر سکیں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ ریلیف پیکج کے تحت ملنے والی امداد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والے وظیفے کے علاوہ ہوگی۔
وزیراعظم کا غریب گھرانوں کو ماہانہ 2 ہزار روپے دینے کا اعلان
https://pkpress.net/2022/05/27/pm-8/
https://urdu.arynews.tv/govt-consider-major-tax-relief-for-corporate-sector/