PK Press

سونے کی قیمت میں حیران کُن کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، آج دوسرے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہو ئی ہے ۔سندھ صرافہ بازار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2750 روپے کمی ہوئی ہے جس سے ایک تولہ سونا 1 لاکھ 38 ہزار450 روپے کا ہو گیاجبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2356 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 18 ہزار700 روپے ہے ۔ دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہو کر 1854 ڈالر فی اونس ہے ۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 138450روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 118700روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کم ہو کر 1570روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 17.14روپے کم ہو کر 1346.02روپے کی سطح پر آگئی۔

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عمران خان کا پیغام زرداری کو پہچانے کی ملک ریاض کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

پڑھنے کے اگلے

وزیراعظم ریلیف پیکج، رقم کیسے اور کن افراد کو ملے گی؟ جانیے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔