
ملک کے نامور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان‘ کا پیغام سابق صدر آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ملک ریاض فون پر آصف زرداری کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ’خان کے پیغامات آرہے ہیں کہ مصالحت کروادیں‘۔ملک ریاض نے کہا کہ ’آج تو اس نے مجھے بہت ہی میسجز کیے ہیں کہ پیچ اپ کروادیں‘۔ملک ریاض کی اس بات پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ ’اب امپاسیبل ہے نہ‘۔ ملک ریاض کا آخری جملہ یہ سنائی دے رہا ہے کہ ’نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھ دی‘۔گفتگو میں آصف زرداری کھانستے ہوئے بھی سنائی دے رہے ہیں۔
عمران خان کا پیغام زرداری کو پہچانے کی ملک ریاض کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی#اسلامی_ٹچ #leakaudio pic.twitter.com/BiCqkhSPG8
— PK PRESS (@PKPRESS1) May 28, 2022
Tags: Latest