PK Press

ممبر انسانی حقوق کمیشن منظور مسیح کی اہلیہ کے ہمراہ فرخ خان سے ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ممبر نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس منظور مسیح کی اپنی اہلیہ نسیم منظورکے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ق) صدر ورکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں عوام کودرپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر منظور مسیح نے کہا کہ وہ بلاتفریق تمام پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے غریب لوگوں سے ہونے والی زیادتیوں پر مقدمات کے اندراج کےلئے ان کی مدد کی ہے ۔فرخ خان نے منظور مسیح کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ منظور مسیح جو نظریہ پاکستان کے ایگزیکٹو ممبر بھی ہیں،ان میں پاکستانیت کوٹ کوٹ کر بھری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غریب افراد کے مسائل کے حل کےلئے انسانی حقوق کمیشن فعال کردارادا کر رہا ہے جو حوصلہ افزابات ہے ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعظم ریلیف پیکج، رقم کیسے اور کن افراد کو ملے گی؟ جانیے

پڑھنے کے اگلے

وزیراعظم شہبازشریف کل تین روزہ دورے پر ترکی جائیں گے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔