
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے ۔ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق شمالی وزیر ستان کے دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 6 ہوگئی، دونوں بچوں کا تعلق شمالی وزیرستان کی ضلع میر علی ہے، متاثرین میں ایک بچہ اور ایک بچی شامل، دونوں کی عمریں 18 ماہ ہے، دونوں بچوں کو انسداد پولیو کے قطروں نہیں پلائے گئے، والدین انکاری ہیں، متاثرہ تمام 6 بچوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے ہے۔