PK Press

سلمان صوفی پرائم منسٹر سٹریٹجک ریفارمز کا سربراہ مقرر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف نے سلمان صوفی کو پرائم منسٹر سٹریٹجک ریفارمز کا سربراہ مقرر کر دیا۔ سلمان صوفی رضاکارانہ طور پر یہ ذمہ داری سرانجام دیں گے۔سلمان صوفی، مدر ٹریسا اوارڈ یافتہ ماہر پبلک پالیسی ہیں جو سماجی فلاح کے منفرد منصوبوں کو متعارف کروانے میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے پنجاب ویمن پروٹیکشن ایکٹ، وائلنس اگینسٹ ویمن سنٹر، ویمن آن ویلز اور شہر خموشاں سمیت بہت سے عوام دوست منصوبے متعارف کروائے ہیں۔ وہ شہباز شریف کے پنجاب وزارت اعلی کے دوران ڈی جی سٹریٹجک ریفارم یونٹ تعینات تھے۔ سلمان صوفی کو دنیا میں عورتوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے پانچ ممتاز افراد میں شامل کیاگیا تھا جس میں موجودہ امریکی صدر جو بائڈن بھی شامل ہیں اور وائٹل وائسز اوارڈ سے نوازا گیا تھا۔تمام وزارتوں کو ہدایت بھی دی گئی ہے کہ وہ وزیراعظم کے اصلاحات ایجنڈا کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزارت خزانہ کا پیٹرول اور بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا عندیہ

پڑھنے کے اگلے

چین میں فریٹ لاجسٹکس کےمنظم آپریشن کی بحالی جاری

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔