PK Press

فرح گوگی کیخلاف نیب تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق خاتون اوّل کی دوست فرح گوگی کیخلاف نیب تحقیقات میں پیش رفت،: نیب لاہور نے چار افراد کو 30 مئی کو بیان کیلئے طلب کرلیا،منیر،آصف، وقار اور مظاہر بیگ کو نیب لاہور کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے،چاروں افراد کو ایک ساتھ اور آج ہی نوٹس جاری کئے ہیں،انکوائری میں پتہ چلا ہے کہ آپ کے پاس ملزمہ فرح خان سے متعلق ثبوت اور ریکارڈ موجود ہے، ملزمہ فرح خان کی جانب سے کیے گئے جرائم کے ثبوت اور ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوں، نوٹس ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور بینش نعمان کے دستخط سے جاری کئے گئے ہیں۔نوٹس میں چاروں افراد کو ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور عدیل احمد کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وفاقی حکومت کا لانگ مارچ میں شرکت پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

پڑھنے کے اگلے

چودھری شجاعت حسین نے فوج سے بڑا مطالبہ کر دیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔