PK Press

چودھری شجاعت حسین نے فوج سے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ق کے صدرچودھری شجاعت حسین نے پاکستان کے دوبڑے سلامتی کے ضامن اداروں عدلیہ اور فوج کو مل بیٹھ کر ان مسائل کا حل نکالنے کا مطالبہ کر دیا ۔اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومتی طاقتیں اور سیاسی جماعتیں جس طرف جا رہی ہیں اس سے ملک میں افراتفری اور لاقانونیت بڑھے گی، پاکستان کے معاشی حالات انتہائی سنگین ہو گئے ہیں، بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی کا جینا تو پہلے ہی مشکل ہے، یہ نہ ہو خدانخواستہ مرنا بھی مشکل ہو جائے۔انہوں نے ملک کی کشیدہ صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے اندر جو موجودہ حالات ہیں اس طرح کے حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے، ایسی سنگین صورتحال میں ملک کے دونوں بڑوں اداروں کو آگے بڑھ کر حالات بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

 

یہ بھی پڑھیں:چودھری پرویز الہی نے لانگ مارچ اور فوج بارے بڑا اعلان کردیا

https://pkpress.net/2022/05/24/pervez-elahi-11/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

فرح گوگی کیخلاف نیب تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی

پڑھنے کے اگلے

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو جیل میں کونسا کام سونپ دیاگیا؟

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔