PK Press

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو جیل میں کونسا کام سونپ دیاگیا؟

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو جیل میں اب بطور کلرک کام کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کو سکیورٹی خدشات کے باعث کام کے لیے باہر نہیں جانے دیا جائے گا اور فائلیں نوجوت سنگھ سدھو کی بیرک میں بھیجی جائیں گی۔نوجوت سنگھ سدھو 3 ماہ تک بغیر تنخواہ کے تربیت حاصل کریں گے اور وہ 40 سے 90 روپے یومیہ اجرت کے حقدار ہوں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اجرت کا فیصلہ سدھو کی مہارت پر کیا جائے گا اور رقم اکاؤنٹ میں جمع کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی عدالت نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔سدھو نے 1988 میں بھارتی پنجاب میں سڑک پرجھگڑے کے دوران ایک شخص کواپنے دوست کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد اس کی موت ہوگئی تھی، نوجوت سنگھ سدھو اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے، بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو ایک ہزار روپے جرمانے کے ساتھ چھوڑ دیا تھا۔

سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی

https://pkpress.net/2022/05/19/%d8%b3%d8%a7%d8%a8%d9%82-%da%a9%d8%b1%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d9%86%d9%88%d8%ac%d9%88%d8%aa-%d8%b3%d9%86%da%af%da%be-%d8%b3%d8%af%da%be%d9%88-%da%a9%d9%88-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%b3%d8%a7%d9%84-%d9%82%db%8c/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چودھری شجاعت حسین نے فوج سے بڑا مطالبہ کر دیا

پڑھنے کے اگلے

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ، اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیز ی آگئی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔