PK Press

وزارت خزانہ کا پیٹرول اور بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پروگرام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔جمعرات کو فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پیٹرول، بجلی اور دیگر معاملات میں سبسڈی دینے سے کرنٹ اور فسکل اکاؤنٹ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں کرنٹ اور فسکل اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایم ایف ٹیم نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی پر سبسڈی کو ختم کرنے پر زور دیا جو گذشتہ حکومت نے دی تھی۔‘پریس ریلیز کے مطابق حکومت 2023 میں بجٹ خسارے کو کم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو جاری رکھنے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان کے تمام شہریوں کے فائدے کے لیے معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔دوسری جانب مفتاح اسماعیل نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ’آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد دوحہ سے واپس آیا ہوں۔ ہمارے وفد نے گذشتہ ہفتے آئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ بہت مفید اور تعمیری بات چیت کی۔‘انہوں نے لکھا کہ ’ہم نے مالی سال 23 کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا جس کے لیے بلند افراط زر، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ کے بڑے خسارے کی روشنی میں ہمیں ایک سخت مالیاتی پالیسی اور اپنی مالی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس طرح حکومت مالی سال 23 میں بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔مفتاح اسماعیل کے بقول ’آئی ایم ایف کی ٹیم نے ایندھن اور بجلی کی سبسڈی کو واپس لینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو بحال کرنے اور پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے پرعزم ہے۔‘مفتاح اسماعیل کی ٹویٹ پر ردعمل دینے والے متعدد صارفین نے خدشہ ظاہر کیا اب حکومت بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں بڑھا دے گی نتیجتاًملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، جو پہلے سے مشکلات کا شکار عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ کرے گا۔

https://pkpress.net/2022/05/13/dollar-12/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

احتجاج ختم،عمران خان کی حکومت کو الیکشن کےلیےچھ دن کی ڈیڈلائن

پڑھنے کے اگلے

سلمان صوفی پرائم منسٹر سٹریٹجک ریفارمز کا سربراہ مقرر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔