PK Press

خان صاحب تھوڑا اسلامی ٹچ دے دیں، کنٹینر پر قاسم سوری کی عمران خان سے گفتگو وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )خان صاحب تھوڑا اسلامی ٹچ دے دیں، کنٹینر پر قاسم سوری کی عمران خان سے گفتگو وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے اسلام آباد کے جناح ایونیو پر خطاب کے دوران پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کے کہے گئے الفاظ "تھوڑا اسلامی ٹچ دے دیں "انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئے۔

 

تھوڑا سا اسلامی ٹچ

 

کنٹینر پرتقریر کرتے عمران خان سے قاسم سوری نے فرمائش کی کہ تھوڑا سا اسلامی ٹچ بھی دے دیں، قاسم سوری کی فرمائش پر عمران خان نے اپنی تقریر کو”اسلامی ٹچ ” کیسے دیا ؟ بیک گراؤنڈ میں پارٹی گیت گونجتا رہا اور عمران خان کچھ سوچتے رہے ، اس کے بعد عمران خان ٹھہر ٹھہر کر بولے ، میں ہوں ایک ، وہ جو خود کو عاشق رسول کہتا ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان نےحکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور چھ دن میں الیکشن کی تاریخ دینے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے اسلام آباد کے جناح ایونیو پر لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر چھ دن میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کیا تو بیس لاکھ لوگ لیکر آؤں گا۔ سپریم کورٹ نے احتجاج کرنے اور رکاوٹ نہ ڈالنے کا حکم دیا ہے اگلی بار لوگوں کو لیکر آؤں گا تو پھر روک بھی نہیں سکو گے۔

احتجاج ختم،عمران خان کی حکومت کو الیکشن کےلیےچھ دن کی ڈیڈلائن

https://pkpress.net/2022/05/26/dhrna/

https://www.humnews.pk/category/latest/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اعصام الحق کو فرنچ اوپن مینز ڈبلز کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا سامنا

پڑھنے کے اگلے

حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف ق لیگ کی احتجاجی ریلی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔