PK Press

وفاقی حکومت کا لانگ مارچ میں شرکت پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شرکت پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اورانتظامی افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فتنہ مارچ میں مسلح پولیس افسران کے ہمراہ وزیر اعلی کے پی کی شرکت وفاق پرحملہ ہے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وفاق پر چڑھائی کر کے عہدے کا غیر آئینی استعمال کیا،ان کے کیخلاف آئینی کاروائی کیلئے وزارت قانون سے رائے طلب کر لی گئی ہے ،وزارت قانون سے حاصل قانونی رائے پر عمل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کےغیر قانونی اقدام پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ۔رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں تعینات وفاقی پولیس افسران اور انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں کیخلاف بھی ایسٹا کوڈ کے تحت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے ،بعض پولیس افسران مسلح ہو کر پی ٹی آئی کے فتنہ مارچ میں وفاق پر چڑھائی میں ملوث پائے گئے ہیں، خیبر پختونخوامیں وفاق کے تعینات پولیس اور انتطامیہ کے بعض افسران سیاسی جماعت کے آلہ کار بنے،ایسے افسران کیخلاف اپنے عہدوں کا برخلاف قانون استعمال کرنے پرکاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

حکومت کا پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافےکا اعلان

پڑھنے کے اگلے

فرح گوگی کیخلاف نیب تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔