PK Press

موت کی سزا قبول کرلوں گا، زندگی کی بھیک نہیں مانگوں گا، یاسین ملک

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک نے عدالت میں جج سے مکالمہ کیا کہ بھارتی تحقیقاتی اداروں نے عدالت سے سزائے موت دینے کی درخواست کی۔یاسین ملک نے جواب دیتے ہوئے عدالت سے کہا:’میں یہاں کوئی بھیک نہیں مانگوں گا۔ آپ نے جو سزا دینی ہے دے دیجیے۔‘لیکن میرے کچھ سوالات کا جواب دیجیے:’اگر میں دہشت گرد تھا تو ملک(انڈیا) کے سات وزیراعظم مجھ سے ملنے کشمیر کیوں آتے رہے؟‘.

 

واجپائی

’اگر میں دہشت گرد تھا تو اس پورے کیس کے دوران میرے خلاف چارج شیٹ کیوں نہ فائل کی گئی؟‘’اگر میں دہشت گرد تھا تو وزیراعظم واجپائی کے دور میں مجھے پاسپورٹ کیوں جاری ہوا؟’اگر میں دہشت گرد تھا تو مجھے انڈیا سمیت دیگر ملکوں میں اہم جگہوں ہر لیکچر دینے کا موقع کیوں دیا گیا؟‘عدالت نے یاسین ملک کے سوالات کو نظر انداز کیا اور کہا کہ ان باتوں کا وقت گزر گیا، اب یہ بتائیں کہ آپ کو جو سزا تجویز کی گئی ہے اس پر کچھ کہنا چاہتے ہیں تو بولیے جس پر یاسین ملک نے کہا کہ میں عدالت سے بھیک نہیں مانگوں گا۔ جو عدالت کو ٹھیک لگتا وہ کرے۔عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا جو بھارتی وقت کے مطابق آج سنایا جائے گا۔اس سے پہلے یاسین ملک پر فرد جرم عائد کردی گئی تھیں ۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک نے بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کا اعتراف نہیں کیا جیسا کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے۔جرمن میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ ابھی چند روز قبل بھارتی میڈیا میں سب سے بڑی خبر یہ تھی کہ یاسین ملک نے عدالت کے سامنے اپنے اوپر عائد الزامات کا اعتراف کر لیا ہے۔تاہم رپورٹ میں کہا گیا کہ اس حوالے سے چند روز بعد جب ڈی ڈبلیو اردو نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر صحافی سے بات کی تو انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ محمد یاسین ملک نے اعتراف جرم نہیں کیا بلکہ بھارتی عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے مقدمے کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

https://pkpress.net/2022/05/24/yasin-malik-2/

https://www.express.pk/story/2326591/10/

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

کامیڈی کنگ سعید خان نے اپنا نام رنگیلا کیوں رکھا؟

پڑھنے کے اگلے

بھارتی عدالت نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنادی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔