PK Press

حکومت کا تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کو لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔اجلاس میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عوام الناس کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسے ہتھکنڈے معیشت کو تباہ کرنے کےمترادف ہے۔ایسے دھرنوں سے معیشت خراب اور دیہاڑی دار مزدور متاثر ہوگا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ہر غیر قانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔اجلاس میں مفاد عامہ کےلئے تمام راستے کھلے رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔دھرنے سے متعلق عدالتوں کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد ہوگا۔

https://pkpress.net/2022/05/23/rana-sanaullah-3/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

امریکہ میں اقلیتی نسل کے افراد طویل مدت  سے نسلی پرستی کا شکار ہیں،چینی وزارت خا رجہ

پڑھنے کے اگلے

اسلام آباد،ریڈ زون کی سکیورٹی کے لیے فوج طلب،دفعہ 144نافذ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔