PK Press

چودھری پرویز الہی نے لانگ مارچ اور فوج بارے بڑا اعلان کردیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جیسے ہی خان صاحب کی کال آئے گی سب وہاں پہنچیں گے، انہوں نے بہت سوچ سمجھ کر یہ پروگرام بنایا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم خان صاحب کے ساتھ آن بورڈ ہیں، ان کے ساتھ ہیں، یہ ضروری ہے کہ قومی سطح پر ملک میں الیکشن ہو۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور اس کے بیٹے حمزہ شہباز نے انتہا کردی ہے، پولیس ماڈل ٹاؤن اور گلبرگ میں دروازے توڑ کر گھروں میں داخل ہوئی، علامہ اقبال کی بہو بیگم ناصرہ جاوید کے گھر بھی کریک ڈاؤن کیا گیا، باپ، بیٹا علامہ اقبال کے شعر پڑھتے ہیں، انہیں شرم نہیں آتی۔ان کا کہنا تھا کہ میں پنجاب اسمبلی کے ایوان کا کسٹوڈین ہوں ، اس واقعے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی بلا رہے ہیں۔پرویز الہٰی نے کہا کہ ان کے اپنے گھروں میں خواتین نہیں ہیں کیا، چیف سیکریٹری سمیت تمام سرکاری ملازمین سن لیں ان سے سب حساب لیا جائے گا۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان صاحب کی ایک کال پر ہزاروں لوگ گھروں سے باہر نکل آتے ہیں، ان کی ساری پریشانی ہے عمران کے بڑے بڑے جلسوں سے ہے۔پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو بات کرنے والے ہیں وہ خان صاحب سے بات کریں گے تو بات آگے بڑھے گی۔

https://pkpress.net/2022/05/20/5981-4/

https://urdu.geo.tv/latest/286578-

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شی جن پھنگ اور ان کے والد محترم

پڑھنے کے اگلے

چودھری شافع حسین سے آمنہ خانم کی ملاقات،پارٹی کو مزید فعال بنانے پر گفتگو

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔