PK Press

پیٹرول کی قیمت نہیں لیکن شرح سود بڑھا سکتے ہیں،مفتاح اسماعیل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پرپٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جارہا۔وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے عوام پربوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت کی ہے اس لئے پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے جومعاہدے کئے اس کے تحت پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ سو روپے بڑھانے پڑیں گے۔شوکت ترین بتائیں پیسے کہاں چھوڑ کرگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اورشوکت ترین کے معاہدوں کا نتیجہ ہم بھگت رہے ہیں۔ یہ جھوٹ بولتے ہیں اور کوئی پیسہ چھوڑ کرنہیں گئے۔ ہرجگہ بارودی سرنگیں بچھا کرگئے ہیں۔مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے 21 ارب ڈالراگلے سال واپس کرنا ہیں۔ عمران خان ہردورمیں ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالتے رہے۔ سیمنٹ کے 16 لائسنس بیچے گئے۔ شہبازشریف نے 10 سال میں ایک بھی سیمنٹ کا لائسنس نہیں دیا۔لائسنس ان کو دیا گیا جن کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

 

دوسری جانب سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل میں کہا کہحکومت حواس باختہ ہوگئی ہے، ان کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ معیشت کیسے چلائیں۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ قرضے اگر بڑھے تو جی ڈی پی بھی بڑھی ہے، ہم پیسے دے کر گئے تھے لیکن یہ قبول نہیں کریں گے۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ انہوں نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیا ہے کہ سبسڈی کم کردیں گے، عالمی سطح پر پیٹرول بڑھ رہا تھا، پھر بھی ہم نےکم قیمت بڑھائی، جب ہم پیٹرول کی قیمت بڑھاتے تھے تو یہ ہم پر تنقید کرتے تھے، یہ کہتے ہیں کہ ہم معیشت خراب چھوڑ کر گئے، لیکن اعداد و شمار تو کچھ اور بتا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے روز گار کے مواقع پیدا کیے اور زرعی پیداوار بہتر کی، یہ لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش نہ کریں ، پیٹرول دیگر ممالک میں ہمارے یہاں سے زیادہ مہنگا تھا، سبسڈی دینے کےلیے ہم نے فنڈز مختص کیے تھے۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پہلے تو انہیں بارودی سرنگ نظر نہیں آتی تھی، اب کیوں آرہی ہے؟ ان کی تو 13پارٹیز کی حکومت ہے اور 2 وزیر خزانہ ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آبادی بڑھ رہی ہے، انہوں نے 10 سال میں کچھ نہ کیا، یہ تو بیڑا غرق کرکے گئے تھے، ہم ٹھیک کررہے تھے، ان کی فیس سیونگ نہیں ہورہی، اس لیے پریشان ہیں۔

https://jang.com.pk/category/latest-news

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مہرین آدم ملک مسلم لیگ ق خواتین ونگ کی مرکزی انفارمیشن سیکرٹری نامزد

پڑھنے کے اگلے

مری،خیرہ کے قریب کوسٹر کھائی میں جا گری،8افراد جاں بحق،متعدد زخمی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔